تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

بھارت: ہندو لڑکی کی کفالت اور شادی، مسلم شخص نے دل جیت لیے

نئی دہلی: بھارت میں یتیم ہندو لڑکی کی سرپرستی کرنے والے مسلمان شخص نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی اس یتیم لڑکی کی شادی بھارتی شہر وجے پور میں 31 جولائی کو انجام پائی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 18 سالہ پوجا کی سرپرستی بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے محبوب مسلی نامی مسلم شخص نے کی۔

لڑکی ایک دہائی قبل یتیم ہوگئی تھی جس کے بعد رشتے داروں کی جانب سے لڑکی کی کفالت سے انکار کردیا گیا تھا تاہم یہ ذمہ داری محبوب مسلی نے بخوشی قبول کی اور ایک باپ کی حیثیت سے لڑکی کی 10 سال تک پرورش کی۔

محبوب مسلی کا کہنا تھا کہ پوجا ایک دہائی تک میرے گھر میں رہی لیکن ہم نے کبھی بھی پوجا کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے یا کسی مسلمان مرد سے شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا کیونکہ یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری تھی کہ میں پوجا کی شادی اسی کے مذہب سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے کرواؤں۔

Comments

- Advertisement -