منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عاصم اظہر سے مداح نے ’شرٹ‘ کی قیمت پوچھ لی، گلوکار نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر سے ایک مداح نے ان کی شرٹ کی قیمت پوچھ لی۔

گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس میں وہ لاہور کے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

عاصم اظہر کی تصویر پر زوہیب حسن نامی صارف نے سوال کیا کہ ’بھائی یہ شرٹ آپ نے 800 روپے کی لی ہے نا؟‘

- Advertisement -

گلوکار نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’دراصل یہ میری امی نے  گھر کے قریب دکان سے میرے لیے 300 روپے میں خریدی ہے۔‘

عاصم اظہر کی جانب سے شرٹ کی قیمت بتانے پر کئی صارفین نے ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ سینئر اداکارہ گل رعنا کی تعریف بھی کی۔

گلوکار نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جسے دکان دار 300 روپے سے مہنگی شرٹ دے رہا ہے اسے میرا ٹویٹ دکھا دینا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں