تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

لڑکی نے ٹیکسی ڈرائیور پر سرعام تھپڑوں کی بارش کردی

لکھنؤ: بھارت میں لڑکی نے سرعام مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لکھنؤ میں پریادرشنی نامی لڑکی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور شہادت پر اوور اسپیڈںگ اور ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سرعام تھپڑے مارے۔

ٹیکسی ڈرائیور شہادت کہتا رہا کہ اس کا قصور نہیں لیکن لڑکی مارتی رہی، شہادت کے دوست چھڑانے آگے بڑھے تو انہیں بھی گریبان سے پکڑلیا گیا۔

لکھنؤ پولیس نے بھی مؤقف سنے بغیر لڑکوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں تھانے میں بند کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے گرین سگنل پر سڑک کراس کی اور خود ٹیکسی کے آگے آگئی، پھر ٹیکسی میں توڑ پھوڑ کرتی رہی، ڈرائیور کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا۔

سوشل میڈیا پر ٹیکسی ڈرائیور شہادت کے حق میں مہم چلی تو پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -