اشتہار

کورونا کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی اہم کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں یومیہ اور فعال کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے جس کے باعث فعال کیسز بھی کم ہوگئے۔

سعودی محکمہ صحت نے کورونا صورت حال سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ روز 1043 نئے کیسز سامنے آئے اور 14 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سعودی عرب میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 995 ہوگئی۔ اب تک مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 284 ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 1211 مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 318 ہوگئی۔

سعودی عرب سے مسلسل اچھی خبریں ۔۔۔۔۔۔!

سعودی شہر مکہ سے 214 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، دارالحکومت ریاض میں وبا نے 192 افراد کو نشانہ بنایا، مشرقی ریجن سے 169 افراد کورونا کی لپیٹ میں آئے جبکہ عسیر ریجن میں کووڈ 19 نے 126 شہریوں کا شکار کیا۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 393 ہوگئی جن میں سے 1396 کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں