جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی: ضد پوری نہ ہونے پر بارہ سالہ بچے نے خود کشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں دلخراش واقعہ ہوا ہے، جہاں بچے نے ضد پوری نہ ہونے پر پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن حدید میں گھر سے بارہ سالہ بچے کی پھندا لگی لاش ملی ہے، بچے کی شناخت نادر کے نام سے کی گئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بھی افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بچے کی والدہ کسی کام سے باہر جانے لگی تو بچے نے بھی والدہ کے ساتھ جانے کی ضد کی مگر ماں نے بچے کو ساتھ لیجانے سے منع کردیا۔

پولیس نے مقتول بچے کی ماں کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خودکشی کرنے والا بچہ جذباتی تھا، ماں کے منع کرنے پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں