اشتہار

طلاق سے متعلق پوسٹ پر منظر صہبائی کا تبصرہ، سوال کو احمقانہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے طلاق سے متعلق پوسٹ‌ میں‌ پوچھے جانے والے سوال کو احمقانہ قرار دے دیا۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس پر اردو میں ایک جملہ درج تھا۔

انسٹاگرام پوسٹ پر ’طلاق یافتہ عورتوں میں 80 فیصد تعلیم یافتہ عورتیں ہیں، اس میں قصور کس کا ہے تعلیم کا یا تربیت کا؟‘ درج تھا۔

- Advertisement -

منظر صہبائی نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں ایسے واقعات کم ہی دیکھے جب مجھے اس قسم کے احمقانہ سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہو‘۔

مزید پڑھیں: ’چلو میرے روحانی ساتھی، گھر چلیں‘ : منظر صہبائی اہلیہ کے ساتھ جرمنی روانہ

یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے مشہور 70 سالہ اداکارہ ثمینہ احمد سے گزشتہ برس کرونا کے دوران اپریل میں شادی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai)

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے آنگن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ و ہدایت کار ثمینہ احمد نے 70 سالہ اداکار منظر صہبائی سے شادی کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر دونوں خاموش تھے اور پھر دونوں اداکاروں نے ازدواجی بندھن میں بندھنے کی تصدیق کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں