جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملازمین سے متعلق سعودی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں پروفیشن ٹیسٹ میں ملازمت کے مزید 6 شعبوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملازمین سے متعلق اٹھائے گئے اس اقدام سے مملکت میں ملازمت کا شعبہ ترقی کرے گا اور ان ورکرز کو اداروں میں جگہ دی جائے گی جو اہل ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعود وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت پروفیشن ٹیسٹ کے ادارے نے مزید چھے پیشے ٹیسٹ پروگرام میں شامل کردیے۔ ایئرکنڈیشن، ویلڈنگ، کارپینٹر، کار مکینک، کار الیکٹریشن اور رنگ وروغن کے پیشوں کو پروفیشن ٹیسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ بالا شعبے کے ملازمین کے بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ برس 2022 کے شروع تک پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کی فہرست 1099 تک پہنچ جائے گی۔

ورک ویزوں پر سعودی عرب آنے والے غیرملکی ہوجائیں تیار!

خیال رہے سعودی حکومت کی جانب سے پروفیشن ٹیسٹ 2 مراحل میں لیا جاتا ہے، پہلا ٹیسٹ اپنے ہی ملک میں لیا جاتا ہے جبکہ دوسرا ممکت میں پہنچنے کے بعد ہوتا ہے۔ ذہن نشین رہے کہ پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا مقصد اس بات کا یقین حاصل کرنا ہے کہ ہنرمند میں وہ استعداد موجود ہے یا نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں