تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

عون چوہدری کے استعفے پر فیاض الحسن چوہان کا ردعمل

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا عون چوہدری کے استعفے پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پارٹی مخالف بیانات پر عون چوہدری کو شرمندہ ہونا چاہیے، وزیراعظم نے انہیں زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچایا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ان کی اوقات نہیں کہ یہ اپنے بل بوتے پر منتخب ہوتے، راجہ ریاض مستعفی ہوکر اپنی ساکھ پر دوبارہ منتخب نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیں: حکومت کیخلاف لابنگ کرنے کا الزام ، عون چوہدری کا استعفیٰ منظور

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمت ہے تو راجہ ریاض میرا یہ کھلا چیلنج قبول کرکے دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک گروپ ہے اور وہ عمران خان گروپ ہے، پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےعون چوہدری کا استعفیٰ منظورکرلیا، عون چوہدری پر ارکان اسمبلی سے حکومت کے خلاف لابنگ کرنےکا الزام ہے۔

Comments

- Advertisement -