اشتہار

یواےای آنے والوں کیلیے کون سی ویکسینز لگوانا ضروری ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت اور دیگر بعض ممالک میں پھنسے اپنے شہریوں کو ملک ‏میں داخلے کی اجازت دی ہے جس کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

ان ممالک سے آنے والے شہریوں کو یو اے ای میں منظور شدہ ویکسینز ہی دونوں خوراکیں لگوانا ‏ضروری ہیں۔ ‏
نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے ان ممالک سے آنے والوں ‏کو وہی ویکسین لگوانا لازمی ہے جو یو اے ای میں منظورشدہ ہیں۔

یو اے ای میں فائزر بائیوٹیک، سائینوفارم، اسٹرازینیکا، موڈرنا اور اسپوتنک وی منظور کی گئی ہے۔

- Advertisement -

حالیہ دنوں اماراتی حکومت نے رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک سے سفری ‏پابندی اٹھا لی جس کے بعد اب سفری چیک لسٹ جاری کی گئی ہے، اس فہرست میں وہ تمام ‏شرائط موجود ہیں جو متحدہ عرب امارات(یو اے ای) آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی۔

سفری پابندی کے خاتمے کے بعد اماراتی رہائشی ویزا رکھنے والے یو اے ای لوٹ رہے ہیں۔ ایسے ‏میں جاری ہونے والی چیک میں لسٹ میں کہا گیا ہے کہ سفر کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں ‏خوراکیں لینا ضرروی ہے۔

چیک لسٹ کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ایپ ‘الحضوسن’ سے تصدیق ہونے والے کورونا ‏ویکسینیشن سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوں گے لہذا مسافر کووڈ19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ ‏رکھیں۔

یو اے ای سفر کے لیے متعلقہ ادارے سے آن لائن اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا جس کے لیے ‏ویب سائٹس بھی جاری کی گئی ہیں۔ مسافر پاسپورٹ کی کاپی، امارات کا شناختی کارڈ، ویزا، ‏ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ ساتھ رکھیں، ان کی ضرورت پیش آتی رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں