جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں گرفتار ملزم ناظم ،عمر حیات اور3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ مقتول کےبھتیجےکی مدعیت میں ڈیفنس سی تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں گرفتار ملزم ناظم ،عمر حیات اور3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران فائرنگ سےمبشر کھوکھر جاں بحق اور ایک مہمان زخمی ہوا۔

- Advertisement -

مقتول کا جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کے سر پر گولی لگی، مقتول کی بائیں آنکھ پر گولی لگی جو سر سے آر پار ہوئی، مقتول کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے

خیال رہے فائرنگ کاواقعہ اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں پیش آیا تھا ،ولیمے کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر بھی شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں