پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

وہ کام جو آئی فون نہیں سر انجام دے پاتا

اشتہار

حیرت انگیز

اینڈرائیڈ اور آئی فونز میں ویسے تو بہت کچھ ایک جیسا ہے، لیکن کچھ کام ایسے ہیں جو صرف اینڈرائیڈ ہی ادا کر سکتا ہے، جن میں سے اہم یہ ہیں۔

اسٹور کے باہر سے بھی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا

اسمارٹ فونز کی ایک بہترین چیز اُن میں مختلف ایپس انسٹال کرنے کی صلاحیت ہے جیسا کہ میوزک سننے کے لیے، خریداری کے لیے یا سفر میں راستہ تلاش کرنے کے لیے آپ کو مختلف ایپس مل جائیں گی، آپ یہ ایپس اینڈرائیڈ پر گوگل پلے کے ذریعے یا آئی فونز پر ایپ اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں، لیکن جب معاملہ اِن اسٹورز سے باہر سے ایپس ڈاؤنلوڈ کرنے کا ہو تو آئی فون پر ایسا ممکن نہیں۔

- Advertisement -

اینڈرائیڈ کے صارفین دوسری ویب سائٹس سے بھی ایپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں لیکن آئی فون پر ایپ اسٹور ہی سب کچھ ہے، وہ نہیں تو کوئی ایپ ڈاؤنلوڈ یا انسٹال نہیں ہو سکتی۔

ایپل کے مطابق ایپ اسٹور کے بغیر ایپس ڈاؤنلوڈ کرنے کا آپشن صارفین کو میلویئر (malware) یا وائرسز سے بچانے کے لیے ہے، یہی وجہ ہے کہ گوگل بھی کہتا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ ایپس گوگل پلے سے ہی ڈاؤنلوڈ کریں۔

کسٹمائز کرنے کی صلاحیت

اینڈرائیڈ فون آپ کو یہ آپشن تک دیتا ہے کہ آپ تھرڈ پارٹی ایپس کو اپنی ڈیفالٹ ایپ بنائیں، اس کے مقابلے میں آئی فون ایک ویلڈ گارڈن ماڈل چلاتا ہے جہاں صارفین طے کی گئی حد سے باہر نہیں نکل سکتے۔ اینڈرائیڈ ذرا کھلا میدان رکھتا ہےا ور صارفین کو کافی سارے کنٹرولز دیتا ہے۔اس میں آپ اپنی ہوم اسکرین کو موسم، کیلنڈر، خبروں کی ہیڈلائنز جیسی معلومات دینے والی وڈگیٹس سے سجا سکتے ہیں، یہ آپشن آپ کو اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپنے مزاج کے مطابق ڈھالنے میں مدد دیتا ہے بلکہ آپ اینڈرائیڈ میں تھیمز اور لانچرز بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایک سے زیادہ یوزر پروفائلز رکھنا

اینڈرائیڈ فونز آپ کو ایک ہی فون پر ایک سے زیادہ یوزر پروفائلز بنانے کی اجازت دیتے ہیں، اس میں آپ کو لاک اسکرین سے ہی لاگ اِن ہونے کا آپشن ملے گا، اگر آپ اپنے بچوں کو استعمال کے لیے موبائل دیتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ وہ آپ کی چیزیں اور میسیجز نہ دیکھیں تو یہ نیا پروفائل بنانے کا آپشن بہت کام آتا ہے، مگر آئی فونز میں ایک سے زیادہ یوزر والی کوئی چیز نہیں اور بلکہ وہ تو فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی جیسے فیچرز کے ذریعے آپ کے علاوہ کسی دوسرے کو ڈیوائس استعمال کرنے سے روکتا ہے۔

سستی ڈیٹا کیبلز

اینڈرائیڈ فونز اسٹینڈرڈ مائیکرو یو ایس بی یا یو ایس بی سی کیبل کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسفر اور چارج کر سکتے ہیں۔ یہ کیبلز ہر جگہ باآسانی ملتی ہیں، کیبل ٹوٹ جائے یا خراب ہو جائے تو نیا تار بہت کم قیمت پر لیا جا سکتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ایپل کی لائٹننگ کیبل ایک آفیشل کیبل ہے جو آپ کو یو ایس بی سی کے مقابلے میں کافی مہنگی پڑے گی۔

3.5mm آڈیو جیک

ایپل نے دو ہزار سولہ میں آئی فون سیون لانچ کرتے ہی 3.5مائیکرو میٹر جیک کو الوداع کہہ دیا تھا، یہ وہ عام جیک ہے جو ہم اپنے ہیڈفون اور ایئرفونز میں استعمال کرتے ہیں، آئی فون اس کی جگہ لائٹننگ کنیکٹر یا وائرلیس ایئرپوڈز کے ساتھ آتا ہے، ویسے تو کچھ اینڈرائیڈ فونز بھی اسی کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں اور ان میں 3.5مائیکرو میٹر جیک نہیں آتی لیکن زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز میں اب بھی یہ ہیڈ فون جیک موجود ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں