اشتہار

اس شخص کی عجیب و غریب حرکت دیکھ کر 14 لاکھ سے زائد لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر آئے روز نت نئی اور دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں، جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا آنے کے بعد اب دنیا کے کسی بھی مقام پر ہونے والے واقعے کی صارفین کو باآسانی معلومات حاصل ہوجاتی ہیں۔

امریکا کی باسکٹ بال کے کھلاڑی ریکس چیپمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک شخص کو مصرف سڑک پر عجیب و غریب حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ریکس کی شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ فام شہری بچوں کی کھلونا گاڑی میں بیٹھ کر اسے مصروف شاہراہ پر سکون سے ڈرائیو کررہا تھا۔

اس ویڈیو کو اب تک 14لاکھ 35 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، جن میں سے سیکڑوں نے اسے ری ٹویٹ کیا جبکہ پانچ ہزار سے زائد نے اسے لائیک بھی کیا۔

ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کیے جبکہ کچھ نے متعلقہ حکام سے اس شخص کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں