اشتہار

کویت کا خلیجی ممالک سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کویت نے ویکسینیشن کروانے والوں کو مملکت ‏میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق تمام خلیجی ممالک کے شہری جو ویکسینیشن کروا چکے ہیں وہ شرائط پوری ‏کر کے کویت میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے حوالے سے کہا ہے کہ وہ افراد جو خلیجی ممالک کے شہری ہیں ‏اور انہوں نے فائزر ویکسین کی دو خوراکیں، موڈرنا یا ایسٹرازینیکا کی دو خوراکیں لگوائی ہیں وہ ‏کویت آنے کے اہل ہیں۔

- Advertisement -

وہ افراد جنہوں نے جانسن اینڈ جانسین ویکسین کی ایک ڈوز لی ہے وہ بھی مملکت میں داخل ہو ‏سکتے ہیں۔

کویت کا پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے زبردست سہولت

کویت کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ منفی پی سی آر ٹیسٹ جو ‏زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے کا ہو سفر کرسکتے ہیں۔

ساتھ ہی تمام مسافر کویت کی مسافر ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے ضروری دستاویزات اس سے ‏منسلک کریں۔

کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ میں پاسپورٹ نمبر کا اندراج لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ زارت صحت کویت ‏‏نے ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران کسی پریشانی سے بچنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں ‏‏پاسپورٹ نمبر کی ترمیم لازمی کروالیں۔

شہریوں اور تارکینِ وطن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنھوں نے کرونا وائرس سے حفاظتی ویکسین ‏‏کی مطلوبہ ڈوزز وصول کرنے کے بعد اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروائی ہے، وہ ویکسینیشن کے ‏‏سرٹیفکیٹ میں اپنے پاسپورٹ نمبر میں ترمیم کے لیے مِشرف کے کویت ویکسینیشن سینٹر میں ’‏Ask ‎‎Me‏‘ ڈیسک سے رجوع کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں