تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

محکمہ ریلوے کا 70 فیصد بکنگ شروع کرنے کا اعلان

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ ریلوے نے 70 فیصد تک بکنگ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے مطابق محکمہ ریلوےنے بھی ریلوے بکنگ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 9 اگست سےٹرینوں کی70فیصدتک بکنگ کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اندرون ملک ٹرینوں میں 70 فیصد نشستوں کی بکنگ کی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ایس اوپیز کے تحت اب 70 فیصد نشستوں پر مسافرسفرکرسکیں گے، ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے ہر بڑے اسٹیشن پر ویکسین سینٹر قائم کیے جائیں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق یکم ستمبرسے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ بکنگ پر دس فیصداضافی کرایہ وصول کیاجائے گاجبکہ یکم جنوری 2022 سے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ سفرکرنے پر پابندی عائدکردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -