تنہائی میں رہنے والے افراد کے لئے بُری خبر ہے کہ اس طریقہ کار زندگی کے باعث وہ دل کے امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق تنہائی کا شکار افراد کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، اس نقطے کی وجہ بیان کرتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ تنہائی کی وجہ سے جسم بعض ایسے ہارمون خارج کرتا ہے جو ڈپریشن اور تناؤ کو ظاہر کرتے ہیں، ان میں کارٹیسول بہت نمایاں ہے۔
کارٹیسول نامی ہارمون کے باعث دل کے امراض، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا مرض جنم لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنہائی کا شکار افراد کی مدد کے لیے روبوٹ تیار
ماہرین کے مطابق تنہائی بلڈ پریشر میں اضافے اور جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شدید متاثر کرنے کی وجہ بنتی ہے۔
طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر انسان تنہا اور الگ تھلگ رہتا ہے تو اس سے امراضِ قلب کے خطرات انتیس فیصد اور فالج کے خطرات بتیس فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔