اشتہار

سعودی عرب میں‌ جمعرات کی رات آسمان پر کیا دیکھا جاسکے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض / دبئی: سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے ہیش گوئی کی ہے کہ عرب ممالک کے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی رات شہابیوں کی بارش دیکھی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی کہ جمعرات کی رات شہابیوں کی بارش ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ہوگی، جس کا انسانی آنکھ سے باآسانی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

سعودی عرب کی فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے اس ضمن میں کہا کہ ’شہابیوں کی بارش کو برشاویات بھی کہا جاتا ہے، یہ 17 سے 24 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا تاہم 12 اگست جمعرات کی رات یہ سلسلہ عروج پر ہوگا‘۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کھلے یا پہاڑی علاقوں کی ستارے ٹوٹنے کی بارش کو دیکھا جاسکے گا کیونکہ مذکورہ علاقوں میں آسمان وسیع اور صاف ہوتا ہے۔

ماجد ابوزاہرہ نے بتایا کہ ’شہابیوں کی بارش کا مشاہدہ کرنے کا بہترین مقام وادیٔ عسفان کا علاقہ وادی القمر ہے، جہاں یہ منظر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا’۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہابیوں کی بارش کا آغاز رات 10 بجے سے شروع ہوگا اور ان کا نکتہ عروج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں