جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

فضا علی نے سجاد علی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی نے گلوکار سجاد علی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ فضا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی معروف شخصیات سے شادی کروانے کی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا۔

فضا علی نے کہا کہ ’لوگوں پر تہمت لگانے پر کیا ملتا ہے، کسی کے بارے میں جھوٹ بال کر کسی کی کردار کشی کرکے کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر آپ لوگوں کو کیا ملتا ہے۔‘

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی گلوکار سجاد علی سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سجاد علی میرے بھائیوں کی طرح ہیں، وہ میرے استاد ہیں، میری ان سے شادی کروا دی گئی۔

فضا علی نے کہا کہ میری شادی کبھی آپ لوگ عامر لیاقت سے کروا دیتے ہیں، کبھی آصف علی زرداری کو میرا شوہر بنادیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں یا نہیں، یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ آپ لوگ رشتہ کروانے والی مائی کا کردارادا مت کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں