تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پشاور : بدنما ماسک لگا کر شہریوں کو ڈرانے والا شخص گرفتار

پشاور: خیبرپختون خواہ کی پولیس نے خوفناک ماسک پہن کر شہریوں کو خوفزدہ کرنے والے کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ یکہ توت کی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک موٹرسائیکل پر خوفناک ماسک پہن کر نوجوان گشت کررہا ہے، جس سے راہ گیر خوف زدہ ہورہے تھے۔

خوفناک چہرے والے شخص کے گھومنے کی وجہ سے علاقہ مکین بھی بہت زیادہ خوف کا شکار تھے اور وہ مختلف قیاس آرائیاں کررہے تھے۔

پولیس نے متواتر شکایات ملنے کے بعد موٹرسائیکل سوار کو تلاش کر کے گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی پولیس نے بتایا کہ نوجوان بدنما ماسک پہن کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا، گزشتہ ایک دو روز سے اس حوالے سے شکایات بھی موصول ہوئیں۔

پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے تھوڑی دیر حوالات میں رکھا اور یقین دہانی پر اسے رہا کردیا۔ نوجوان نے تھانے میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے شہریوں سے معافی مانگی اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور میں ہی پولیس نے سال نو کی پہلی رات پر خوفناک ماسک پہن کر شہریوں کو خوفزدہ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پشاور: نیو ایئر نائٹ پر خوفناک ماسک پہن کر شہریوں کو ڈرانے والا شخص گرفتار

مذکورہ نوجوان لومڑی کی شکل والا خوفناک ماسک لگا کر لوگوں کو خوف زدہ کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -