اشتہار

ہراسگی اسکینڈل: گورنر نیویارک نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ہراسگی اسکینڈل پر گورنر نیویارک انڈریو کومو نے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے گورنر انڈریو کومو مستعفی ہوگئے، ان پر متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی گورنر نیویارک کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

- Advertisement -

گورنر پر کئی خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد ان الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا گیا۔

گزشتہ روز نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے گورنر کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کئی ارکان پارلیمنٹ نے بھی گورنر سے استعفےکا مطالبہ کیا تھا، ریاستی اسمبلی کے اسپیکر نے بھی انڈریو کومو سے فوری عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

گورنر پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات 5 ماہ تک جاری رہیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ 63 سالہ گورنر نے 11 خواتین کوہراساں کیا، گورنر کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہونے والی 11 خواتین میں سے زیادہ ترسرکاری ملازمین تھیں۔

واضح رہے کہ اینڈریو کومو کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ 2011 سے ریاست کے گورنرتھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں