اشتہار

پاکستان کا کراچی کے ساحل پر دھنسنے والے جہاز کو قبضے میں‌ لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے مال بردار جہاز کے حوالے سے وزارتِ جہاز رانی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ  جہاز رانی نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار جہاز ’ہینگ ٹانگ 77‘ کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت نے پاکستان مرچنٹ آرڈیننس 2001 کے تحت جہاز کو سی وردی نہ ہونے پر قبضے میں لیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ہینگ ٹونگ جہاز کو نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی

رپورٹ کے مطابق جہاز ہینگ  ٹانگ  77 کے کپتان کو اب سے کچھ دیر پہلے تحریری طور پر آگاہ کر دیا اور بتایا کہ جہاز کی مشینری اور دیگر نظام خراب ہوگیا جبکہ نیوی گیشن بھی اب چلنے کے قابل نہیں ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ خراب جہاز انسانی جان اور املاک کے لئے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے جہاز کو نکالنے کے لیے اطراف سے مٹی اور ریت ہٹانے کا کام کیا گیا تھا، جس کے بعد جہاز کو نکالنے کی کوشش کی گئی مگر حکام کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں