تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بھارت، فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن ہیرو کرنٹ‌ لگنے سے ہلاک

ممبئی: بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے بیدادی میں کناڈا فلم ’لوو یو رچو‘ فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ اس دوران ایک اداکار کی موت ہوئی۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ اداکار فلم میں ایکشن کا کردار ادا کررہا تھا، جس کی شناخت اور ویوک کے نام سے ہوئی،  جس کو شوٹنگ کے دوران کرنٹ لگا اور وہ وہیں تڑپ تڑپ کر مر گیا۔

فلم کریئو کے مطابق متوفی کو جب اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔  پولیس نے کرنٹ سے ہلاکت کے بعد تفتیش شروع کی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ونود کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ پیر کے روز اُس وقت پیش آیا جب فلم میں لڑائی کا منظر عکس بند کیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اور ویوک جیسے ہی الیکٹرک وائر پر چڑھے تو انہیں بجلی کا زور دار جھٹکا لگا، واقعے میں سیٹ پر موجود دو ارکان بھی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

- Advertisement -