اشتہار

سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ادویات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ ادارے نے لاکھوں ریال جرمانے عائد کیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے ادویہ کے نگراں نظام ’رصد‘ کی خلاف ورزی پر ساڑھے بارہ لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے کیے ہیں۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں اور ریجنوں میں دوائیں فروخت کرنے والے اداروں میں 135 تفتیشی کارروائیاں کی گئیں۔

- Advertisement -

ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران ادویہ کی فراہمی اور ’رصد‘ نظام میں عدم اندراج نیز دواؤں کی نقل و حرکت سے متعلق فوری رپورٹنگ کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں جس پر ایکشن لیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی مملکت بھر میں تیار کی جانے والی تمام دواؤں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے ’رصد‘ کے نام سے نگراں سسٹم قائم کیے ہوئے ہے۔

مذکورہ نظام کے ذریعے اس بات کا یقین بھی حاصل کیا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب میں جو دوائیں بیچی اور خریدی جارہی ہیں وہ نقلی نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں