اشتہار

ملک مخالف ٹرینڈز، فواد چوہدری نے کارروائی کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف ٹرینڈز چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف 150 ٹرینڈ پی ٹی ایم اور حمایتیوں نے شروع کیے، ایسے ٹرینڈ شروع کرنے والوں میں میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں، ہمارے پاس آگے راستہ ہے، وزارت داخلہ کارروائی کرسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ملک مخالف چلنے والے ٹرینڈز کو بے نقاب کردیا ہے، ریاست کے خلاف چلنے والے ٹرینڈز کا حصہ نہ بنیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ابھی ان ٹرینڈز چلانے والوں کو بے نقاب کررہے ہیں پھر آگے بڑھیں گے، کسی کے خلاف ابھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، ہم الزام نہیں لگارہے ہیں بلکہ اعداد وشمار بتارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جس طرح پروپیگنڈا کیا جارہا ہے یہ عالمی جرائم ہیں، پہلا مرحلہ ہے ڈیٹا کے ساتھ صورت حال سامنے رکھ رہے ہیں۔

مہم میں جو بھی ملوث ہیں انہیں بے نقاب کریں گے، معید یوسف

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی ہو اس پر یقین نہ کیا جائے، ہمارے سیکیورٹی ادارے اور حکومت متحرک ہے، مہم میں جو بھی ملوث ہیں انہیں بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ڈس انفو پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے، پاکستان فیک نیوز کا جواب حقائق اور ڈیٹا سے دے گا، پاکستانی کسی بھی ٹرینڈ کا حصہ بننے سے پہلے ٹرینڈ کی تحقیق کریں، میٹنگ ہوئی ہے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ عالمی میڈیا کو بتادوں ہم نے جنگ میں 70 ہزار جانیں قربان کیں، افغانستان میں امن پاکستان کی ترجیح ہے، حکومت اور افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں