اشتہار

یومِ آزادی پر تخریب کاری کا خدشہ، سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 13 اور 14 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں13اور14اگست کوموٹرسائیکل ڈبل سواری پرپابندی کے احکامات جاری کیے۔

اطلاعات کے مطابق رینجز نے سندھ میں یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا، اس ضمن میں حکام نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کیا اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

- Advertisement -

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 13 اگست کی رات بارہ بجے سے چودہ اگست کی رات 12 تک ہوگا۔ صحافیوں ، پولیس اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بزرگ، 14 سال سے کم عمر بچوں اور خواتین کو ڈبل سواری سے مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یوم آزادی  پر ملک بھر میں تقریبات، ریلیاں اور دیگر تقاریب جشن آزادی کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام تک پہلے ہی موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں