پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

آرٹسٹ نے منفرد کشتی تیار کرلی، تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی میں وائلن کی شکل کی ایک کشتی نے آزمائشی طور پر وینس میں سمندر کا گشت کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ وائلن نما کشتی ان افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو کہ کورونا وبا سے انتقال کرگئے تھے۔

کشتی کے سفر کے دوران ایک خاتون وائلن بجاتی رہیں۔

اس کشتی کی تخلیق عالمی وبا کے دوران آرٹسٹ لیویو ڈی مارچی نے کی اور یہ وینس ڈیولپمنٹ کنسورشیم کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

یہ آرٹسٹ کارپینٹر آف وینس کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس نے ایسے کئی تیرنے والے مجسمے بشمول لکڑی کی فیراری بھی تیار کی ہے۔

Artist Livio De Marchi poses next to his latest creation

ڈی مارچی نے بتایا کہ اس کشتی کو بنانے میں انہیں کئی مہینے لگے اس کی لمبائی 12 میٹر اور چوڑائی 4 میٹر ہے، اسے نوح کا وائلن‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ڈی مارچی نے اپنے فنی کیریئر میں پہلے سنگ مرمر، کانسی، اور حال ہی میں لکڑی پر کام کیا ہے۔

Livio De Marchi and team with their musical boat

Violin boat with it's maritime friends

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں