اشتہار

کابل کس کا ہوگا؟ بہت جلد کیا ہونے جارہا ہے؟ امریکی خفیہ اداروں کے تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: افغانستان کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں موجودہ صورت حال کے تناظر میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل سے 30 سے60روز میں رابطہ منقطع ہوسکتا ہے، کابل بہت جلد شدت پسندوں کے ہاتھ میں آسکتا ہے، افغان حکومت کا زوال امریکی سفارتی موجودگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ادھر پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے انٹیلی جنس رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا ہم افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اس وقت ہماری توجہ افغان فورسز کو تعاون فراہم کرنے پر ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اپنی فوج کا منظم اور محفوظ انخلا مکمل کرنا ہے، افغانی فورسز کی قابلیت اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کی۔

امریکی وغیرملکی افواج دوبارہ افغانستان آئیں گی؟ صدر بائیڈن کا بڑا فیصلہ

جان کربی نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ صدر کہہ چکے کہ اب اہلیت اور صلاحیت خود افغانیوں کی ہونی چاہیے، 20 برس میں افغان فورسز کی قابلیت اور صلاحیت بہتر کرنے میں ناکام رہے۔

ترجمان پنٹاگون نے مزید کہا کہ افغان رہنماؤں کو خود سیاسی وعسکری مسائل سے نمٹنے کی ضرورت ہے، امریکا کا افغانستان میں سفارتی عملہ کم کرنے پر غور ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں