اشتہار

سعودی عرب: یکم ستمبر سے پابندی کے خاتمے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ ہوا بازی نے یکم ستمبر سے اندرون ملک پروازوں میں کورونا کے پیش نظر نشست خالی رکھنے کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے داخلی پروازوں میں اب کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی۔ محکمہ ہوا بازی کے اس فیصلے پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہونے جارہا ہے۔

مملکت کے محکمہ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے اندرون ملک پروازوں میں طیارے کی کوئی نشست خالی نہیں رکھیں گے جبکہ مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ کے مطابق داخلی پروازوں سے سفر کرنے والے وہ افراد جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا ویکسین سے مستثنیٰ ہوں ان پر سفر کے دوران نشست چھوڑ کر بیٹھنے کی پابندی ختم ہوجائے گی۔

سعودی محکمہ ہوا بازی کی متعلقہ ٹیم نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور کہا طیاروں کی تمام نشستیں استعمال کی جائیں، اس پابندی کا خاتمہ مسافروں کی دونوں خوراکیں لینے کی بنیاد پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں