جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلہ اور بارود برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وائر برآمد ہوئے۔

اس ضمن میں پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ دہشت گردوں کے افغانستان میں نیٹو فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

لیاری گینگ وار کا بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر گرفتار

ابراہم حیدری پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد اغوا اور دہشت گرد کارروئیوں میں ملوث رہے، گرفتار دہشت گردوں میں امیر زادہ عرف مخلص 2001میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہوا تھا۔

قبل ازیں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم ٹارگٹ کلر شہر یارعرف شریل کو گرفتار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں