جمیکا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے سیشن میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلی اننگز کے دوسرے سیشن میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالیے۔
پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں 21 رنز پر گری جب اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم 30 رنز بنا کر فاسٹ بولر کیمار روچ کا نشانہ بنے، فواد عالم 4 اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور جیدین سیلیس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان ٹیم:
بابراعظم (کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسرشاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی۔
واضح رہے کہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 سال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری 6 میں سے 4 سیریز شاہینوں کے نام رہی تھیں۔