ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے اینٹی باڈیز ویکسین لگوانے کے باوجود بھی انتہائی کم درجے پر ہوتا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے ماہرین نے کرونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوانے والے 378 ورکرز کو اپنی تحقیق کا حصہ بنایا، جن کی عمریں 32 سے 54 سالوں کے درمیان تھیں۔
تحقیق کے دوران ماہرین کے سامنے یہ بات آئی کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد ویکسین لگوانے کے باوجود بھی خطرے میں ہیں، کیونکہ مؤثر قرار دی گئی ویکسین لگوانے کے باوجود بھی اُن کا مدافعتی نظام انتہائی کمزور تھا۔
تحقیق کے دوران جن ہیلتھ ورکرز کا انتخاب کیا گیا، انہیں فائز یا بائیو این ٹیک ویکسینز کی دونوں خوراکیں لگائی گئیں تھیں۔ماہرین نے دوسری خوراک لگنے کے تین ماہ بعد ان تمام لوگوں کے خون نمونے حاصل کیے۔
مزید پڑھیں: سگریٹ نوشی کا بھیانک انجام، جلد کا رنگ تبدیل، دل دہلا دینے والی ویڈیو
یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس: سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے ماہرین کا نیا انتباہ
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تمباکو نوشی کرنے والے چالیس سال سے زائد عمر کے لوگوں میں اینٹی باڈیز کی مقدار انتہائی کم تھی۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے تمام عمر کے افراد (مرد و خواتین) کرونا کا آسان ہدف بن سکتے ہیں کیونکہ اُن کا مدافعتی نظام انتہائی کمزور ہوتا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کی بری لت میں مبتلا نہیں، ویکسین لگانے کے بعد اُن کا مدافعتی نظام نہ صرف متحرک ہوا بلکہ مضبوط بھی ہوا۔
ماہرین نے ایک بار پھر سگریٹ نوشی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بری عادت سے جان چھڑا لیں۔