تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سگریٹ نوشی کا بھیانک انجام، جلد کا رنگ تبدیل، دل دہلا دینے والی ویڈیو

آپ نے سگریٹ نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں تو سُنا ہی ہوگا کیونکہ طبی ماہرین اور محکمہ صحت خود اس کے نقصانات کے بارے میں جانکاری دیتے ہیں۔

سگریٹ نوشی نہ صرف آپ کی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ پھیپھڑوں کی بیماریوں، عارضہ قلب، ذیابیطس، بلڈپریشر سمیت مختلف اقسام کے کینسر کا  باعث بھی بنتی ہے۔

یہ نقصانات تو اپنی جگہ مگر اب ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد میں جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

چین سے تعلق رکھنے والے شہری کی ایک ایسی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھ کر شاید سگریٹ نوشی کرنے والے اپنی اس عادت کو ترک کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ تیس سال سے سگریٹ نوشی کی بری لت میں اس قدر  مبتلا ہے کہ وہ ایک کے بعد دوسرا سگریٹ جلا لیتا تھا۔ جس کے بعد صورت حال یہ ہوئی کہ اُس شہری کی جلد کارنگ تبدیل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: سرکاری نوکری کے لیے ’سگریٹ نوشی‘ ترک کرنیکی شرط عائد

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس: سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے ماہرین کا نیا انتباہ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کی جلد کا رنگ چمک دار زرد ہے۔ ایسی رنگت کا مطلب عام طور پر جسم میں خون کی شدید کمی یا یرقان کی بیماری کا اشار بھی ہوتا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق 60 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے  معائنہ کیا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ گزشتہ دو روز پہلے طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے جسم کی رنگت زرد ہوگئی۔

ڈاکٹرز نے چند اہم ٹیسٹ کروائے جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ مریض کے لبلبے میں ایک بڑا ٹیومر بن گیا ہے جس کی وجہ سے شریانیں بند ہوگئیں اور خون کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ لبلبے میں بننے والے ٹیومر کی وجہ مسلسل سگریٹ نوشی ہے۔

ڈاکٹرز نے مریض کا آپریشن کر کے اس ٹیومر کو نکالا جس کے بعد اُس نے دوبارہ سگریٹ نوشی کی خواہش کا اظہار کیا۔ حیران کن طور پر آپریشن کے بعد مریض کی جلد کی رنگت پہلے جیسی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -