تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شگفتہ اعجاز اور جنید خان کی ویڈیو وائرل

کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گلوکار و اداکار جنید خان کی ویڈیو سامنے آگئی۔

دونوں اداکاروں کی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے خود ہی شیئر کی۔

اس ویڈیو میں شگفتہ اعجاز اور جنید خان کو ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی آواز میں گایا ہوا گانا گن گناتے سنا جاسکتا ہے۔

شگفتہ اعجاز ہاتھ میں موبائل لیے اس گانے کے بول پڑھ کر گن گنا رہی تھیں جبکہ جنید خان چونکہ گلوکار بھی ہیں تو انہیں گن گنانے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔

اداکارہ کی اس ویڈیو اور نئے روپ کو کو اُن کے پرستاروں نے بہت پسند کیا اور اچھے الفاظ میں تبصرے کیے۔ شگفتہ اعجاز اور جنید خان کی یہ ویڈیو دو روز قبل شیئر ہوئی، جس کے بعد اداکارہ نے دردانہ بٹ کے انتقال کے حوالے سے بھی پوسٹ کی اور اُن کے گزر جانے کو بڑا سانحہ قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -