اشتہار

طالبان نے افغانستان کے 20 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: طالبان نے افغانستان کے 20 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق 70 فیصد افغانستان پر طالبان قابض ہوگئے، افغان صدر اشرف غنی کا آبائی صوبہ لوگر کا دارالحکومت پل علم بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل طالبان کی پہنچ سے صرف 70 کلو میٹر دور رہ گیا ہے، طالبان نے اب تک افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

- Advertisement -

جن صوبوں پر طالبان نے قبضہ کیا ہے ان میں نمروز، جوزجان، سریل، تخار، قندوز، سمنگان، فراہ، بغلان، بدخشاں، غزنی، ہرات، بادغیس، قندھار، ہلمند، غور، اروزگان، زاہل، لوگر، پکتیکا اور کنڑ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں خطرناک صورتحال: اشرف غنی کی عالمی برادری سے تعاون کی اپیل

افغان میڈیا کے مطابق کابل شہر کے قریب افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرعالمی برادری سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر میری توجہ ملک کومزید کشیدگی سے بچانا ہے۔

،افغان صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں افغان سکیورٹی اورافواج کو پھر متحرک کرنا اولین ترجیح ہے، ہم جانتے ہیں کہ عوام کو اپنے مستقبل کی فکر ہے، بطور صدر میری توجہ ملک کومزید کشیدگی سے بچانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں