اشتہار

‏’پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے لیےکردار ادا کر رہا ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے لیےکردار ادا کر رہا ‏ہے افغانستان میں امن خطےاورپاکستان کےلئے ضروری ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ بات صدر اردوان نے نیوی کے بحری جہاز ملجم کی پاکستان سپردگی ‏کےحوالےسے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کےدرمیان تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں ترک عوام ‏پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام کا ملک پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ‏افغانستان میں امن خطےاورپاکستان کےلئے ضروری ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ مشرقی سرحدوں پر دیواریں کھڑی کرنا ملکی امن و سلامتی کے لیے ضروری ‏ہے مشرقی سرحدوں پر دیواریں کھڑی کرنے سے غیرقانونی افرادکی ملک میں آمد رک جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں