ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

طالبان نے اپنے جنگجوؤں کو اہم حکم دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کے محاصرے کے بعد جنگجوؤں کوکابل میں داخل ہونے کا ‏حکم دے دیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کوکابل میں داخل ہونےکاحکم دیا ہے تاکہ ‏لوٹ مار کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام طالبان سےخوفزدہ نہ ہوں افغان فورسزجن چوکیوں کوچھوڑرہےہیں طالبان ‏کنٹرول کررہےہیں خالی چوکیوں پرکنٹرول کامقصدلوٹ مار کو روکنا ہے۔

مستعفی ہونے کے بعد اشرف غنی افغانستان چھوڑ گئے

طالبان نے افغان حکام اور فوجیوں کیلئےعام معافی کا اعلان بھی کیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے ‏کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائےگی۔

طالبان نے واضح کیا ہے کہ کابل میں اسپتالوں، ایمرجنسی سروسز کو نہیں روکا جائےگا۔

دوسری جانب صدر اشرف غنی کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد کابل میں افراتفری ‏پھیل گئی ہے لوگ بینکوں سے پیسے نکلوانے کے لیے باہر نکل آئے ہیں اور سڑکوں پر شدید ٹریفک ‏جام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں