اشتہار

ملک چھوڑنے کے بعد اشرف غنی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان کے کابل پر قبضے کرنے کے بعد ملک چھوڑنے والے اشرف غنی کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اشرف غنی نے بیرون ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کابل ‏میں خونی سیلاب روکنےکیلئےافغانستان چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ‏ہو جاتا، بڑی انسانی تباہی ہوتی۔

- Advertisement -

اشرف غنی نے کہا کہ میں نے افغانستان کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں ‏اپنے پیارے ملک کو چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

طالبان کا صدارتی محل پر قبضہ

افغان و برطانوی میڈیا کے مطابق تھوڑی دیر قبل عہدہ صدارت سے مستعفی ہونے والے افغان صدر ‏اشرف غنی افغانستان چھوڑ چکے ہیں اور وہ تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

تاجک میڈیا نےبھی اشرف غنی کی آمد کی تصدیق کردی ہے، تاجک میڈیا کے مطابق اشرف غنی کے ‏ساتھ حمداللہ محب اورصدارتی آفس کےڈی جی بھی تاجکستان پہنچ چکے ہیں۔

افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی اشرف غنی نےافغانستان چھوڑنے کی ‏تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کےعوام پرسکون رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں