تازہ ترین

افغانستان پر طالبان کا قبضہ: ٹرمپ نے بائیڈن کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

واشنگٹن : افغان صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے اور افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کےلیے اقدامات شروع کیے تھے نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن کے افغانستان سے متعلق اقدام سے امریکا کی بدنامی ہوئی ہے۔

سابق صدر ٹرمپ نے اپنے ساتھیوں کو ایک ای میل کے ذریعے پیغام دیا کہ جوبائیڈن نے جو افغانستان کے ساتھ کیا ہے اس سے امریکا کی بدنامی ہوئی ہے اس لیے صدر بائیڈن کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

نیویارک پہنچتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، بارڈ کی تباہی، توانائی اور معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن تو غیرقانونی طور پر امریکا کے سربراہ بنے ہیں لہذا انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے میں کوئی تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان پر طالبان کا کنٹرول قائم ہونے پر بائیڈن پر ہر جگہ سے تنقید ہورہی ہے حتیٰ کہ بائیڈن انتظامیہ کے ارکان بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -