اشتہار

افغانستان کی سنگین صورتحال سے متعلق ایران کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے شہریوں اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے افغان عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔

علی شمخانی نے کہا کہ میں نے تین برس پہلے افغاستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی کو پیغام دیا تھا کہ امریکا پر بھروسہ نہ کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ بیس سالوں کے دوران جتنی تباہی و بربادی ہوئی ان سب کا ذمہ دار امریکا ہے اور افغانستان کے موجودہ حالات امریکی کارناموں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

طالبان کابل میں داخل، علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے کابل پر بھی قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں