تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

شکاری خونخوار مگرمچھ کا شکار ہونے سے کیسے بچا؟‌ دل دہلا دینے والی ویڈیو

ایک شکاری کو اُس وقت نئی زندگی مل گئی جب خونخوار مگر مچھ کا شکار بننے سے بچ نکلا، خونخوار جانور خاموشی کے انسان کے قریب آن پہنچا مگر خوش قسمتی سے شکاری کی جان بچ گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مگر مچھ نے جھیل کے کنارے کھڑے ہوکر مچھلیاں پکڑنے والا شہری اس وقت شدید خوفزدہ ہوگیا جب اس نے مگرمچھ کو اپنے انتہائی قریب دیکھا۔

امریکی شہری مچھلیاں پکڑنے میں اتنا مصروف تھا کہ اسے پتہ ہی نہیں چلا وہ خود شکار بننے والا ہے لیکن اپنی خوش قسمتی کے باعث جانور سے بچ گیا، امریکی شہری کے ساتھ اس کی خاتون ساتھی بھی موجود تھی جس نے مگرمچھ کو دیکھ لیا، اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیڈ نامی شخص جھیل کے کنارے کھڑے ہوکر مچھلی کا شکار کررہا ہے اور اس مقصد کےلیے اس نے جھیل میں کانٹا بھی ڈالا ہوا ہے مگر اس بات سے بے خبر ہے کہ مگرمچھ اس کے کتنا قریب آچکا ہے۔

اچانک شہری کے ساتھ آئی خاتون جو ویڈیو بنارہی تھی پیچھے کی جانب بھاگنے لگی اور جیڈ کو بھی بھاگنے کا کہا، جب جیڈ نے وجہ جاننا چاہی تو خاتون نے مگرمچھ کی جھیل میں موجودگی سے متعلق بتایا جسے سن پر جیڈ تیزی سے پیچھے کی جانب بھاگا، جو اسے نئی زندگی ملنے کے مترادف ہے۔

دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -