اشتہار

طالبان کا خواتین کو یونیورسٹی تک تعلیم کی اجازت دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان نے خواتین کو یونیورسٹی تک تعلیم کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے امریکی چینل اسکائی نیوز کو انٹرویو کے دوران خواتین کو یونیورسٹی تک تعلیم کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ اسلام میں برقع پردے کی واحد شکل نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسلام میں حجاب ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خواتین برقع ہی پہنیں، خواتین یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب افغان ٹی وی چینلز پر خواتین اینکر اور رپورٹرز بھی اسکرین پر آگئیں۔

مزید پڑھیں: ترجمان طالبان نے جنگجوؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں

افغانستان کے بڑے ٹی وی چینلز میں شمار ہونے والے طلوع نیوز پر خواتین اینکر نے پروگرام کیا اور طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے کا انٹرویو بھی کیا۔

چینلز کی جانب سے خاتون اینکر کے انٹرویو کی فوٹیج اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی ہیں۔

کابل کی تاجر برادری کی بھی طالبان رہنما سے ملاقات ہوئی، شیخ عبدالحمید حماسی نے تاجروں کو تحفظ کی یقین دہانی کروادی۔

شیخ عبدالحمید حماسی نے کہا کہ کسی تاجر کو افغانستان چھوڑنے کی ضرورت نہیں، تاجر بلا خوف و خطر اپنا کاروباری جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتے ہیں غیرملکی تاجروں کو بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا جائے گا، کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کسی بھی طالبان رہنما کی جانب سے تاجروں سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں