اشتہار

ویکسین سے ملنے والا تحفظ کچھ ہفتوں بعد کم ہونے لگتا ہے! تحقیق میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے نئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ویکسین سے ملنے والا تحفظ کچھ ہفتوں بعد کم ہوجاتا ہے۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری تین تحقیقاتی رپورٹس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ویکسین سے ملنے والا تحفظ کچھ ہفتوں کے بعد زائل ہونے لگتا ہے اس کے باوجود ویکسین لگوانے والے بیماری کی شدت، اسپتال میں داخلے اور موت سے کافی حد بچ جاتے ہیں۔

سینٹرز فار ڈیزیز کے ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ویکسین کی افادیت مجموعی طور پر ڈیلٹا قسم کے خلاف گھٹ گئی ہے۔

- Advertisement -

تینوں تحقیقاتی رپورٹ سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ صرف ویکسینز لگوانے سے وبا کا خاتمہ ممکن نہیں بلکہ فیس ماسک کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بھی لازمی ہے۔

تینوں تحقیقی رپورٹس میں ویکسین کی افادیت کی جانچ پڑتال کے ساتھ ویکسینیشن کرانے والے افراد میں بیماری کی شرح یا ہسپتال میں داخلے کی شرح کا موازنہ ویکسینز استعمال نہ کرنے والے افراد کے ساتھ کیا گیا تھا۔

نیویارک میں ہونے والی ایک تحقیق میں اس ریاست میں ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے ساتھ ویکسین سے ملنے والے تحفظ کی شرح کو دیکھا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ ویکسینز کی افادیت میں معتدل کمی آئی ہے، یعنی مئی میں اگر یہ شرح 92 فیصد تھی تو جولائی کے آخر میں گھٹ کر 80 فیصد تک پہنچ گئی اور اسی طرح اگلے مہینوں میں مزید کم ہوکر 53 فیصد تک آگئی۔

تیسری تحقیق میں 18 ریاستوں کے 21 ہسپتالوں کے مریضوں کا تجزیہ کیا گیا تھا اور اس میں ویکسینیشن کے بعد ہسپتال میں داخلے سے بچاؤ میں ٹھوس تحظ کو دریافت کیا گیا، جس میں پتہ چلا کہ ویکسین لگانے سے اسپتال میں داخلے سے بچاؤ کی شرح 86 فیصد رہی۔

محققین کے مطابق متعدد عناصر ویکسینز کی افادیت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر ویکسینیشن کے بعد لوگ بیماری سے بچاؤ کی تدابیر جیسے فیس ماسک سے گریز کرتے ہیں تو ان کا مدافعتی تحظ کم ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں