اشتہار

کرونا اور ویکسین سے متعلق افواہیں: فیس بک کی ہزاروں اکاؤنٹس کیخلاف بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : فیس بک انتظامیہ نے کرونا وائرس اور ویکسین سے متعلق گمراہ کن مواد پھیلانے والے تین ہزار سے زائد اکاؤنٹس، گروپس اور پیجز پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے وبا کے آغاز سے ہی کرونا کے خلاف من گھڑت خبریں ، افواہیں اور گمراہ گن مواد پر مشتمل کروڑوں کو پوسٹوں کو ڈیلیٹ کیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق وبا کے آغاز سے اب تک 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو ڈیلیٹ کیا گیا جن سے ویکسین یا وبا سے متعلق افواہیں یا گمراہ کن مواد شیئر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

کمپنی نے خود بتایا ہے کہ اب تک ویکسینز اور وبا کے حوالے سے 2 کروڑ سے زیادہ گمراہ کن مواد کو ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے جبکہ 19 کروڑ سے زیادہ پر وارننگ لیبلز کا اضافہ کورونا کی وبا کے آغاز سے جون 2021 تک کیا گیا۔

حالیہ تحقیق کے نتائج سے مطابقت رکھتی ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ بہت کم افراد (صرف 12) سوشل میڈیا پر ویکسینز کے حوالے سے جھوٹ پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

رپورٹ کے حوالے سے فیس بک کے کونٹینٹ پالیسی کی نائب صدر مونیکا بیکرٹ نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے اور اب تک ویکسینز سے متعلق 65 اقسام کے گمراہ کن مواد کو ہٹایا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں