اشتہار

دنیا کی تیز رفتار ترین بندوق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے ایسی منفرد بندوق تیار کرلی ہے جس کی گولی کی رفتار دو سو فٹ فی سیکنڈ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلحے کا استعمال صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا ہے اس کے باوجود بڑی بڑی کمپنیاں جدید اسلحے کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں امریکا میں ایک ایسی گن تیار کی گئی ہے جو دنیا کی سب سے تیز گولی پھینکنے والی بندوق ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بندوق سے نکلنے والی گولی ایک سیکنڈ میں دو سو فٹ کا فاصلہ طے کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس گن کو دنیا کی سب سے طاقتور ترین کوائل گن کا اعزاز بھی دیا گیا ہے جس کا پہلا ماڈل جی آر ون اینول 3375 ڈالر میں بہت جلد فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس بندوق کا وزن 20 پاؤنڈ ہے جس کے اندر بیٹری نصب ہے اور اس کا چارجر الگ سے خریدا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں