اشتہار

اسکولوں میں کرونا کیس رپورٹ ہوا تو۔۔۔۔ سعودی حکام کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں طلبہ، اساتذہ یا منتظمین کے کرونا سے متاثر ہونے پر بڑی کارروائی کا فیصلہ سنا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ سے بحال کیا ہے تاہم کسی بھی طالبعلم، استاد یا عملے کے متاثر ہونے پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

سعودی وزارت تعلیم ڈاکٹر حمد آل شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کارروائی سے متعلق کہا کہ اگر طلبہ و طالبات کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہیں یا کلاس روم میں کسی کی بابت وائرس لگنے کا شبہ ہوتا ہے تو ایسی صورت میں کلاس دس روز کے لیے معطل کردی جائے گی۔

- Advertisement -

کلاس کی معطلی کے بعد اس سے منسلک طلبہ (مدرستی) پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کریں گے اور لاس اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کہ یہ مصدقہ رپورٹ نہ آجائے کہ تمام اساتذہ اور طلبہ اور عملہ وائرس سے محفوظ ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ کرونا کے حوالے سے شہریوں و غیرملکیوں کےلیے واضح ہدایات جاری کرچکے ہیں، اس کے باوجود اسکولوں انتظامیہ نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا اور اسکول میں دو یا اس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تو اسکول کو 10 روز کےلیے بند کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں