19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سعودی شہری خریداری کے دوران اضافی رقم کیوں خرچ کرتے ہیں؟ دلچسپ رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں فیملی فیئر سینٹر کی جانب سے خریداری سے متعلق ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں سعودی شہریوں کی اضافی رقم خرچ سے متعلق بتایا گیا ہے تاہم یہ تاہم یہ اضافی خرچ کریڈٹ کارڈ سے خریداری کی وجہ سے ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری جب کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرتے ہیں تو ان کا خرچہ پچاس فیصد زیادہ ہوتاہے جس کی وجہ کریڈٹ کارڈ کے طریقہ استعمال سے ناواقفیت ہے۔

اقتصادی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی شہری کریڈٹ کی انتہائی حد سے زیادہ کا سامان خرید لیتے ہیں اور اس طرح یہ اخراجات قرضوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں جنہیں ادا مشکل ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 50.2 صارفین ایسے ہیں جو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کا تجربہ نہیں رکھتے اور نہ اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں جب کہ 33.4 فیصد صارفین آن لائن شاپنگ کے اصول سمجھنے بغیر خریداری کرتے ہیں اور 43.1 فیصد صارفین آن لائن شاپنگ سے مطمئن نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں