لاہور: پنجاب کے دارالحکوت میں قائم گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے شناخت پریڈ کے دوران3 ملزمان کو پہچان لیا۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ نے40 افرادکی شناخت پریڈمیں 3ملزمان کی شناخت کر لی۔ شناخت ہونے والے3 ملزمان نےسب سے پہلے متاثرہ لڑکی پرحملہ کیا۔ خاتون ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے تینوں ملزمان پورے واقعے میں شامل رہے۔ عائشہ نے دوران شناخت پریڈ2 مزید ملزمان پر بھی شک کا اظہار کیا۔
عائشہ نے3 ملزمان کو کنفرم اور2 کو مشکوک قرار دیا۔ گریٹر اقبال پارک واقعے کے ملزمان کی شناخت پریڈروزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اب تک 40گرفتار افراد کی شناخت پریڈکی جا چکی ہے، مزید30افرادکی شناخت پریڈآج کی جائے گی۔
لڑکی نے بتایا کہ میری والدہ اور فیملی اس واقعے کے بعد سے شدید ذہنی دباو کاشکارہے، اس گھناونےخواب سے جلد چھٹکارہ چاہتی ہوں۔
گریٹر اقبال پارک میں مزید 2 خواتین سے دست درازی کی ویڈیو سامنے آگئی
خیال رہے کہ لاہور کے اقبال پارک میں متعدد افراد نے عائشہ اکرم سے دست درازی کی تھی، اوباش لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کو برہنہ تک کردیا تھا، بعد ازاں اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیا۔