تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روس امریکی پابندیوں کے خلاف کیا کرنے جارہا ہے؟

ماسکو: روس نے امریکی پابندیوں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں تعینات روسی سفیر اناطولی انتونوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روس پر نئی پابندیاں ثابت کرتی ہیں کہ واشنگٹن ماسکو کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک روسی جہاز اور نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والی دوکمپنیوں پر امریکا کی جانب سے عائد کردہ نئی پابندیوں کے ردعمل میں واشنگٹن کے خلاف بھی انتقامی قدغنیں لگائی جائیں گی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخروفا نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بائیڈن انتظامیہ کے اس طرح کے معاندانہ اقدامات کو سیاسی عزم کی کمی کی نظرسے دیکھتے ہیں اوریہ اس بات کے مظہر ہیں کہ امریکا شراکت داری کی بنیاد پرروس کے ساتھ تعلقات کے قیام کا ارادہ نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے بھی افغان طالبان کی حکومت کو قبول کرنے کا اشارہ دے دیا

واضح رہے کہ روس بحیرہ بالٹک کے پار گیارہ ارب ڈالر کی لاگت سے موجودہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے ساتھ ایک اور پائپ لائن بچھا رہا ہے، اس کے ذریعے روس یورپ تک یوکرین کو بائی پاس کرتے ہوئے گیس کی دُگنا مقدار برآمد کرسکے گا، یہ منصوبہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔

امریکا نے دو روز قبل روس کے ایک جہاز اس کے مالک اور ایک تعمیراتی کمپنی پر پابندیاں عائد کی، تاہم اس منصوبہ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ امریکا کےاس اقدام سے روس گیس پائپ لائن بچھانے کے اس منصوبہ سے دستبردار نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -