تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سعودی عرب: انتظار ختم! درخواست قبول ہوگئی

ریاض: سعودی حکومت نے ادویہ ساز کمپنی ‘موڈرنا’ کی درخواست مان لی جس کے تحت اب مملکت میں 12 سے 17 سال کے افراد کو موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق موڈرنا کمپنی سعودی عرب میں بارہ سے سترہ سال کے افراد کو اپنی ویکسین لگانے کی منظوری کی منتظر تھی، بالآخر سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے مملکت میں بارہ سے سترہ سال تک کے افراد کے لیے موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔

موڈرنا نے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منظوری کی درخواست کی تھی۔ سعودی عرب میں صحت ادارے اب بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو موڈرنا ویکسین دینے کے مجاز ہوگئے ہیں۔

ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ موڈرنا نے منظوری حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری کارروائی مکمل کی۔

خیال رہے کہ تجرباتی عمل سے بھی ثابت ہوگیا کہ بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں اور بچیوں کو موڈرنا ویکسین دی جاسکتی ہے اس کے منفی اثرات نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 29 اگست سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہورہا ہے۔ وہ طالب علم اسکول آسکیں گے جن کی عمریں 12 سال سے زائد ہے اور وہ ویکسین یافتہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -