اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی نتائج کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) نے مالی نتائج کا اعلان کردیا جس میں کہا گیا کہ مالی سال کے دوران 29ارب 13 کروڑکا منافع ہوا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران 29ارب 13 کروڑ کا منافع ہوا جبکہ پی ایس او کو گزشتہ مالی سال6ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ایس او کی فی حصص آمدنی 62روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال 13 روپے 77 پیسے کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی نتائج میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ایس او بورڈ نے حصص یافتہ گان کو حتمی10 روپے نقد نفع دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان اسیٹل آئل کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے شراکت داروں کو پہلے ہی 5 روپے عبوری نفع بھی دیا جاچکا ہے۔ معاشی ماہرین نے مالی سال کے نتائج کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں