گوگل نے سرچن انجن کروم استعمال کرنے والے دو ارب سے زائد صارفین کے لیے دو ماہ میں چوتھی ہنگامی وارننگ جاری کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز سے محفوظ رہنا ہے تو اپنا براؤزر فوری اپ گریڈ کریں۔
سرچ انجن گوگل کا کہنا ہے کہ اپ گریڈ کے لیے سیٹنگز میں جائیں پھر ہیلپ میں جاکر اباؤٹ گوگل کروم کھولیں۔
پر آپ کا براؤزر 92.0.4515.159 ہے تو آپ محفوظ ہیں۔windows, macos یا linuxاپنے براؤزر کا ورژن چیک کریں اگر
اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کو اپنے براؤزر کو فوری اپ گریڈ کرکے کمپیوٹر کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
مائیکرو سافٹ ایج کی بھی چوتھی ہنگامی وارننگ جاری
گوگل کے علاوہ مائیکروسافٹ کے سرچ انجن ‘ ایج’ نے بھی چوتھی ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے ہیکرز سے محفوظ رہنا ہے تو اپنا براؤز فوری اپ گریڈ کرلیں۔